رحمٰن اور صلہ رحمی

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا میں ہی اللہ اور میں ہی رحمن ہوں، میں نے رحم کو پیدا کیا اور اس کا نام اپنے نام سے بنایا تو جس نے اس کو جوڑا میں ا س سے لگا ئو رکھوں گا اور جس نے اس کو توڑا میں اس کو چھوڑدوں گا۔ (الترغیب )

میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو!اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ’’اَلرَّحْمٰنُ‘‘ ہے جس کا معنیٰ ہے نہایت مہربان اور اللہ نے ’’اَلرِّحَمُ‘‘جس کا معنیٰ ہے رشتہ داری اسے اپنے نام ’’اَلرَّحْمٰنُ‘‘ سے بنایا تو اس حدیث پاک کا مفہوم یہ ہوا کہ جس نے رِحم یعنی رشتہ داری کو ختم کیا تو اس نے اللہ کی رحمت کو اپنے سے دور کرلیا۔ بتائو اگر کسی سے اللہ کی رحمت روٹھ جائے تو ہے کوئی جو اپنے حفظ و امان میں لے ؟ اللہ تعالیٰ ہم سب کوقطع رحمی کی مصیبت سے بچائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ۔