{عقیقہ کابیان}

عقیقہ کی تعریف}

بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذبح کیا جاتاہے اس کو عقیقہ کہتے ہیں ۔

عقیقہ کب کیا جائے }

مسئلہ : عقیقہ مستحب ہے اس کے لئے ساتواں دن بہتر ہے اگر ساتویں دن نہ کرسکیں تو جب میّسر ہو کریں سنّت اد اہوجائیگی۔

مسئلہ : لڑکے کے لئے دوبکرے اور لڑکی کے لئے ایک بکری ذبح کی جائے یعنی لڑکے میں نرجانوراورلڑکی میں مادہ مناسب ہے اس کے برعکس میں بھی حرج نہیں بلکہ اگر دونہ ہوسکے تولڑکے میں صرف ایک بکری میں بھی حرج نہیں۔

مسئلہ : اگر گائے بھینس ذبح کریں تو لڑکے کے دوحصّے اورلڑکی کا ایک حصّہ کافی ہے ۔

مسئلہ : قربانی میںبھی عقیقہ کاایک یا دو حصّے رکھ سکتے ہیں عقیقے کے جانور کے لئے بھی وہی شرطیں ہیں جو قربانی کے جانور کے لئے ہیں ۔

عقیقہ کے گوشت کاکیا کیا جائے؟}

مسئلہ : عقیقہ کا گوشت فقیروں اورعزیزوں اوردوستوں کو کچّا تقسیم کردیا جائے یا پکا کر دیا جائے یا بطور ضیافت دعوت کھلایا جائے سب صورتیں جائزہیں۔

مسئلہ : عقیقہ کا گوشت ماں باپ، دادا دادی وغیرہ سب کھا سکتے ہیں۔

مسئلہ : عقیقہ کی کھال کا وہی حکم ہے جو قربانی کی کھال کا ہے کہ اپنے کام میں لائے یا غریبوں کو دے دے یا کسی مدرسے میں دے دے۔

مسئلہ: عقیقہ کی دُعا یاد نہ ہوتو فقط بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کردے عقیقہ ہوجائے گا۔