نامراد بندہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ بیشک بنی آدم کے اعمال ہر جمعرات کو مجھ پرپیش کئے جاتے ہیں پس قطع رحمی کرنے والے کا عمل قبول نہیں کیا جاتا۔ (الترغیب )

میرے پیارے آقاﷺکے پیارے دیوانو!صدقات و خیرات اگر رشتہ داروں کی حق تلفی کے ساتھ کیا جائے تو مولیٰ عزوجل ایسے اعمال کو قبول نہیں فرماتالہذانیک اعمال کرواور رشتہ داروں کے حقوق بھی اداکرومولیٰ ضرور قبول فرمائے گا۔ اللہ جل شانُہ ہم سب کو رشتہ جوڑنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ