عیدگاہ میں ذبح اورنحر فرماتے
sulemansubhani نے Saturday، 27 March 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 664
روایت ہےحضرت ابن عمرسے فرماتےہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ میں ذبح اورنحر فرماتے تھے ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ تاکہ لوگ آپ کو قربانی کرتے ہوئے دیکھیں اور اس کا طریقہ سیکھ لیں اور چونکہ فقراء وہاں جمع ہیں ان میں تقسیم کرنے میں آسانی ہو۔خیال رہے کہ حلقوم اور گلے کی رگوں کو چوڑائی میں کاٹنا ذبح ہے اور لمبائی میں چیرنا نحر،نحر صرف اونٹ کا ہوگا،اسے کھڑا کرکے ایک پاؤں ران سے باندھ دیتے ہیں،پھرتین پھل والا نیزہ گردن کے کنارے پر لگاتے ہیں اور اسے کھینچتے ہوئے سینہ تک لے جاتے ہیں،اونٹ میں نحرسنت ہے اور گائے،بکری وغیرہ میں ذبح۔
ٹیگز:-