قطع رحمی اور خدا کا غضب
sulemansubhani نے Saturday، 27 March 2021 کو شائع کیا.
قطع رحمی اور خدا کا غضب
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : جب اللہ جل شانہ مخلوق کی پیدائش سے فارغ ہو گیا تو قرابت نے کھڑے ہو کر عرض کیا میں تجھ سے قطع رحمی کی پناہ چاہتی ہوں رب تعالیٰ نے فرمایا کیاتو اس بات پر راضی ہے کہ جس نے تجھ سے تعلق جوڑا میں اس سے تعلق جو ڑوں گا اور جو تجھ سے تعلق توڑے گا میں اس سے تعلق توڑوں گا اس نے کہا میں راضی ہوں پھر حضورﷺ نے آیتِ کریمہ تلاوت فرمائی جس کا ترجمہ یوں ہے ’’ تو کیا تمھارے یہ لچھن نظر آتے ہیں کہ اگر تمھیں حکومت ملے تو زمین میں فساد پھیلائو اور اپنے رشتے کا ٹ دو یہ ہیں وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت کی اور انہیں حق سے بہرا کردیا اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں‘‘۔( کنزالایمان، پارہ ؍۲۶ رکوع ؍۷)
ٹیگز:-
قطع رحمی , مولانا شاکر نوری صاحب , مولانا محمد شاکر نوری رضوی , مولانا محمد شاکر نوری , محمد شاکر نوری , علامہ شاکر نوری