أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاِنَّ لَهٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰى وَحُسۡنَ مَاٰبٍ ۞

ترجمہ:

اور بیشک ان کے لیے ضرور ہمارا قرب ہے اور بہترین ٹھکانہ ہے

ص ٓ: ٤٠ میں فرمایا : ” اور بیشک ان کے لیے ضرور ہمارا قرب ہے اور بہترین ٹھکانا ہے “ یعنی اس کے باوجود کہ ان کو دنیا میں عظیم ملک عطا کیا گیا وہ آخرت میں ضرور ہمارے مقرب ہوں گے اور دنیا میں ان کو جو عظیم عطا کیا گیا تھا اس کی وجہ سے ان کے قرب میں کوئی کمی نہیں ہوگی اور ان کا بہترین ٹھکانا ہوگا یعنی جنت۔

القرآن – سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 40