سیدنا امام شافعی علیہ الرحمہ اور پندرہ شعبان…!!!

سیدنا امام شافعی علیہ الرحمہ(متوفی 204ھ) فرماتے ہیں:

“وَبَلَغَنَا أَنَّهُ كَانَ يُقَالُ: إنَّ الدُّعَاءَ يُسْتَجَابُ فِي خَمْسِ لَيَالٍ فِي لَيْلَةِ الْجُمُعَةِ، وَلَيْلَةِ الْأَضْحَى، وَلَيْلَةِ الْفِطْرِ، وَأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَجَبٍ، وَلَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ”

اور ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہا جاتا تھا کہ پانچ راتوں میں دعا (زیادہ) قبول ہوتی ہے:

1- جمعہ کی رات،

2-عید الاضحی کی رات،

3-عید الفطرکی رات،

4-رجب کی پہلی رات،

5- اور نصف شعبان کی رات۔

آگے امام شافعی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:

وَأَنَا أَسْتَحِبُّ كُلَّ مَا حُكِيَتْ فِي هَذِهِ اللَّيَالِيِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونَ فَرْضًا

اور میں نے ان راتوں کے متعلق جو بیان کیا ہے اسے مستحب سمجھتا ہوں فرض نہیں سمجھتا۔

[الام للشافعی ج 2 ص 264]

[سنن الکبری للبیہقی ج 3 ص 445 رقم 6293]

[شعب الایمان للبیہقی ج 5 ص 287 رقم 3438]

[معرفۃ السنن والآثار للبیہقی ج 5 ص 118 رقم 7027]

[المجموع شرح المہذب للنووی ج 5 ص 43 ]

عسقلانی الشافعی غفراللہ لہ

8 اپریل 2020ء

[پرانی تحریر]