خدا کی رحمت کا ذریعہ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرما یا ایک قوم ایسی ہے کہ اللہ تعالی اس کے شہروں کو آباد کرتا ہے اور اس کے مال کو بڑھاتا ہے، اور جب سے انھیں پیدا فرمایا کبھی ان کو ناراضگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا پوچھا گیا وہ کیوں اے اللہ کے رسول ﷺ تو سرکار ﷺ نے فرمایا اس قوم کی صلہ رحمی کی وجہ سے۔

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو ! کتنا بڑا انعام ہے رشتے داروں سے حسن سلوک کا۔ خالق کائنات شہروں کو بھی آباد فرمائے اور مال بھی بڑھائے اورکرم بالائے کرم ناراضگی کی نظر کبھی نہ ڈالے۔ بتائو اس سے بڑھ کر بھی کوئی فائدہ ہے۔ کیا اب بھی ہم اپنے آپ کو رشتہ داروں سے اچھے سلوک کے لئے آمادہ نہ کریں گے۔ آج ہی رشتہ داروں کو منانے میں اور حسن سلوک کرنے میں لگ جائو، ان شاء اللہ مولیٰ ہم پر بھی کرم فرمائے گا۔ آئیے دعا کریںکہ اے اللہ جن لوگوں پر تو صرف کرم کی نظر ڈالتا ہے ان میں ہمارا بھی شمار فرمادے اور ان اعمال کو اختیار کرنے کی بھی توفیق عطا فرما جس سے تو راضی ہو اور تیرے پیارے حبیب ﷺ راضی ہو ں۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ۔