رب تعالیٰ نے خود صدیق اکبر کو ” فضیلت والا ” کَہ کر مخاطب کیا
sulemansubhani نے Wednesday، 31 March 2021 کو شائع کیا.
حضرت مِسْطَح سیدنا صدیق اکبر کے رشتے دار تھے اور غریب تھے ۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اِن کی مالی مدد کیا کرتے تھے ۔
جب یہ منافقوں کی باتوں میں آکے ام المومنین سیدہ عائشہ پاک رضی اللہ عنھا کی اذیت کا سبب بنے تو صدیق اکبر نے ان کی مدد کرنا چھوڑ دی اور کہا:
” اللہ کی قسم میں اب مسطح پر خرچ نہیں کروں گا ۔ “
آپ کی اس قَسم پر اللہ ﷻ نے فرمایا:
ولَایَاْتَلِ اُولُواالْفَضْلِ مِنْكُمْ
اورتم میں فضیلت والے قسم نہ کھائیں ۔
صدیق اکبر نے جب اپنے پاک پروردگار کا کلامِ محبت سنا تو فوراً توبہ کرکے حضرت مسطح کی مدد کرنے لگ گئے ، اور کہنے لگے:
واللہ ! اب کبھی بھی مسطح کی مدد سے ہاتھ نہیں روکوں گا ۔
( ملتقطاً: صحیح البخاری ، ر 4141 )
سبحان اللہ ، جب رب تعالیٰ نے خود صدیق اکبر کو ” فضیلت والا ” کَہ کر مخاطب کیا ہے ، تو ہمیں بھی بہ دل و جان آپ کو افضل البشر بعد الانبیا کہناچاہیے ؛ اس سے انشاءاللہ تعالٰی رضاے الٰہی حاصل ہوگی ۔
✍️لقمان شاہد
31-3-2021 ء