{کونسا تعویذ پہننا جائز ہے }

مسئلہ : گلے میں تعویذ لٹکانا جائز ہے یعنی آیاتِ قرآنیہ یااسمائے الہٰیہ یا اوعیہ سے تعویذ کیا جائے اوربعض حدیثوں میں جو ممانعت آئی ہے اس سے مُراد وہ تعویذات ہیں جو ناجائز الفاظ پر مشتمل ہوں جو زمانہ جاہلیت میں کئے جاتے تھے اِسی طرح تعویذات اورآیات واحادیثِ وادعیہ کو رکابی میںلکھ کر مریض کو بہ نیت شفا پلانا جائز ہے جنب وحائض ونفساء بھی تعویذات کوگلے میں پہن سکتے ہیں جب کہ غلاف میں ہوں۔(درمختاروردالمختار)