آٹھ بھائی صحابی
sulemansubhani نے Sunday، 4 April 2021 کو شائع کیا.
🌸 آٹھ بھائی صحابی 🌸
محمد بن عمر فرماتے ہیں حضرت ہند بن حارثہ اسلمی رضی اللہ عنہ حدیبیہ میں رسول اللہﷺ کے ہمراہ شریک تھے ، حضرت ہند بن حارثہ ، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں مدینہ منورہ میں فوت ہوئے ، مورخین کا کہنا ہے کہ یہ آٹھ بھائی تھے ، سب کے سب نبی اکرم ﷺ کے صحابی تھے ، سب لوگ بیعت رضوان میں شریک ہوئے تھے ، ان کے اسماے گرامی یہ ہیں ؛
1- حضرت اسماء رضی اللہ عنہ
2- حضرت ہند رضی اللہ عنہ
3- حضرت خراش رضی اللہ عنہ
4- حضرت ذویب رضی اللہ عنہ
5- حضرت حمران رضی اللہ عنہ
6- حضرت فضالہ رضی اللہ عنہ
7- حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ
8- حضرت مالک رضی اللہ عنہ
یہ تمام حضرت حارث بن سعید کے بیٹے تھے۔
(مستدرک للحاکم مترجم ، 5/289 ، شبیر برادرز لاہور)
✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
4/4/2021ء
ٹیگز:-
ارسلان احمد اصمعی قادری