ایک بھائی کہنے لگے کتب کی طرف دل کیسے مائل کیا جائے؟

کتب سے محبت انکا مستقل مطالعہ واقعی عظیم نعمت ہے بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو صاحب مطالعہ ہوتے ہیں

آپ اگر کتب بینی کرنا چاہتے ہیں

سب سے پہلے ظاہری اسباب اختیار کرنے سے پہلے خالق اسباب کے حضور سجدہ ریز ہوں رو کر اسکی بارگاہ سے کتب دینیہ کی محبت مانگیے ان شاء اللہ کتب کی محبت نصیب ہوگی

مطالعہ پہلے جبر پھر صبر سے ہوتا ہے دل نہیں کرتا کہہ کر کتاب اٹھا کر چھوڑ دینا کوئی حل نہیں ہے اس کے لیے دل و دماغ پر زبردستی کریں

ابتداء روزانہ کم ازکم 10 صفحات ہی صحیح جبرا پڑھیں یوں آپکی عادات بنے گی اس سے آپکو اکتاہٹ نہیں ہوگی پھر صفحات کی تعداد اپنے معاملات کو دیکھتے ہوئے کچھ کچھ بڑھاتے جائیں

ابتداء میں دقیق تحقیقی کتب کے بجائے واقعات اور نصیحتوں پر مشتمل کتب پڑھیں جیسے عیون الحکایات حکایتیں اور نصیحتیں وغیرہ۔۔۔

صاحب مطالعہ لوگوں کے پاس بیٹھیں ان سے پوچھتے رہیں ان سے مطالعہ کے فوائد سنیں یوں جذبہ پیدا ہوگا اور جذبہ راہنمائی کرتا ہے۔۔۔

میرے عزیز

یہ کچھ چیزیں میں نے بیان کی ہیں ان پر عمل کر کہ دیکھو ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔۔۔۔۔

اللہ کتب دینیہ کی محبت ہم سب کو نصیب کرے

✍🏻وقار رضا القادری