شوربے کی خوشبو اور پڑوسی

حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اے ابو ذر! جب شوربا پکا ئو تو پانی زیادہ ڈالا کرو اور اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھو۔ (مسلم )

میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو!تاجدار کا ئنات انے شوربے میں پانی زیادہ ڈالنے کا حکم فرماکر پڑوسیوں کی دلجوئی کرنے کی تعلیم فرمائی ہے اس لئے کہ شوربے کی خوشبو جب پڑوسی کو پہونچے گی تو اس کا دل اس کے حصول کی تمنا کرے گا۔ رحمت عالم ﷺ نے پڑوسی کی آرزو کا خیال کرنے کی تاکید فرمائی تاکہ وہ خوش ہو جائے۔ اس کی خوشی سے ان شاء اللہ پروردگا ر بھی خوش ہوگا۔ رب قدیر اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقہ و طفیل ہمیں تعلیمات رسول ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ