خدا کے نزدیک بہترین کون

حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بہترین دوست خدا کے نزدیک وہ ہیں جو اپنے دوستوں کے بہترین ہیں اور بہترین پڑوسی خدائے تعالیٰ کے نزدیک وہ ہیں جو پڑوسیوں کے حق میں بہترین ہیں۔(رواہ الترمذی)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!تاجدار کائنات ﷺ جس کو بہترین فرمائیں وہ یقینا بہترین ہے مذکور ہ حدیث پاک کی روشنی میں دوستوں کے ساتھ اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلق کے بارے میں بتایا جارہا ہے یعنی ایک شخص کو دوست اور پڑوسی ہی سب سے زیادہ جانتا ہے اگر دوست اورپڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک ہے، ان کے ساتھ معاملات اچھے ہیں اور قربت کی وجہ سے خوشی و غمی میں شریک رہتا ہو اور اتنا خیال رکھتا ہو کہ دوست اور پڑوسی گواہی دیں کہ اللہ نے بڑا کرم کیا کہ اتنا اچھا دوست اور پڑوسی عطا فرمایا، تو یقینا وہ بہترین ہے اس میں کو ئی شک کی گنجائش نہیں ہے تو ان شاء اللہ ان کی گواہی پرتاجدار کا ئنات ﷺ کی جانب سے بہترین کے لقب کے حقدار بن جائو گے، اللہ عزوجل ہم سب کو بہترین دوست اور پڑوسی بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ