کان چُھدوانے اورخصی کا حکم }

مسئلہ : عورتوں کے کان چھدوانے میں حرج نہیں اس لئے کہ زمانہ رسالت میں کان چھدواتے تھے اوراس پر انکار نہیں ہوا۔ (عالمگیری)

مسئلہ: انسان کو خصی کرنا حرام ہے اسی طرح ہجڑا کرنا بھی حرام ہے گھوڑے کو خصی کرنے میں اگر فائدہ ہو مثلاً اس کا گوشت اچھا ہوگا یا خصی نہ کرنے میں شرارت کریگا لوگوں کو تکلیف دے گا انہیں مصالح کی بناء پر بکرے اوربیل وغیرہ کو خصی کیا جاتاہے یہ جائز ہے اوراگر منفعت یا دفع ضرر دونوں باتیں نہ ہوں توخصی کرنا حرام ہے ۔ (ہدایہ ، عالمگیری)