جنگ احد کے متعلق قرآنی فیصلہ
جنگ احد کے متعلق قرآنی فیصلہ
قرآن پاک میں ہے؛ “و لقد عفا عنكم والله ذو فضل علی المؤمنين” اور بے شک اللہ نے (تمہاری اس لغزش کو) معاف کردیا اور اللہ مومنین پر فضل کرتا ہے۔
غرض کہ پوری آیت سے مندرجہ ذیل امور واضح طور پر معلوم ہوگئے۔
(1) جن صحابہ سے احد کے موقع پر لغزش ہوئی اللہ تعالی نے ان کو معاف کر دیا۔ اب ظاہر ہے کہ خدا کے معاف فرمادینے کے بعد جو شخص شرکاء احد پر اعتراض کرے اس کا منکر قرآن ہونا واضح ہے۔
(2) “عنکم” کی ضمیر جمع کی ہے جو اس امر کی وضاحت کر رہی ہے کہ جنگ احد میں شریک جس صحابی نے لغزش کھائی خواہ وہ کوئی بھی ہو سب کو اللہ نے معاف فرما دیا۔
(3) اور جب ان کی لغزش کی معافی ہوگئی اور قرآن نے اس کا اعلان بھی کر دیا۔تو اب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین پر اعتراض کرنا باطل ہوگیا۔اور قرآن سے تمام شرکاء احد کا مومن مخلص ہونا ثابت ہوگیا۔
لہذا جب اللہ تعالی نے ان کی لغزش کو معاف فرما دیا اور ان کی معافی ہوگئی تو اب اعتراض کی گنجائش ہی کیا رہی؟ بلکہ در اصل یہ فیصلہ قرآنی پر ہی اعتراض ہے۔۔۔
ابو الحسن محمد شعیب خان
12 اپریل 2021