تحفہ ایک۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پڑوسی دو

اُمُّ المو منین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اکرم ﷺ سے پوچھا میرے دو پڑوسی ہیں کسے تحفہ بھیجوں ؟ تو سرکار ﷺ نے ارشاد فرمایا : جس کا دروازہ زیادہ قریب ہو۔ (بخاری شریف)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!مذکورہ حدیث پاک کی روشنی میں پڑوسیوں میں تحفہ کا زیادہ حقدار وہ ہے جس کا دروازہ زیادہ قریب ہے لہذا ہم کو چاہئے کہ تحفہ بھیجنے میں آقا علیہ السلام کے فرمان کو مدِّ نظر رکھیں رب قدیر ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ۔