وہ شخص مومن نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبیٔ اکرم ﷺ نے فرمایا : خدا کی قسم وہ مومن نہیں، خدا کی قسم وہ مومن نہیں، خدا کی قسم وہ مومن نہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا کہ کون یا رسول اللہ ﷺ ! تو سرکا رﷺ نے فرمایا جس کی ایذا رسانی سے اس کا پڑوسی محفوظ و مامون نہ ہو۔ ( بخاری شریف )

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! یقینا وہ مومن کامل نہیں ہو سکتاجس نے پڑو سیوں کو تکلیف پہونچائی۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے پڑوسی کو راحت دیں، سکون دیں اوراس چیزکاخیال رکھیں کہ ہمارے پڑوسی کو ہماری ذات سے کوئی اذیت نہ پہونچے بلکہ وہ ہمارے پڑوس میں اپنے آپ کو سب سے زیادہ مامون سمجھے، ان شاء اللہ پڑوسی کو خوش رکھنے کا بدلہ ضرور از ضرور ہمیں ملے گا۔ رب قدیر ہمیں پڑوسیوں کو اذیت دینے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ