ان چیزوں سے بهی روزہ رکهیں…
sulemansubhani نے Sunday، 18 April 2021 کو شائع کیا.
ان چیزوں سے بهی روزہ رکهیں…
حضرت أبو هريرة رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: من لم يدع قول الزور والعمل به فليس لله حاجة في أن يدع طعامه وشرابه.
(بخاری رقم الحدیث 1804)
مفهوم: (جس نے روزہ رکهنے کے باوجود) جهوٹ اور اس پر عمل نہیں چهوڑا رب تعالی کو اسکے بهوکے پیاسے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں.
حضرت سیدنا علی رضی اللہ فرماتے ہیں:ان الصيام ليس من الطعام والشراب ولكن من الكذب والباطل واللغو.
مفهوم: روزہ صرف کهانے پینے سے باز رہنے کا نام نہیں بلکہ روزہ جهوٹ، گناہوں اور بے کار چیزوں سے بچنے کا نام ہے.
(السنن الکبری للبیہقی 4/209)
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: إِذَا صُمْتَ فَلْيَصُمْ سَمْعُكَ وَبَصَرُكَ وَلِسَانُكَ عَنِ الْكَذِبِ وَالْمَحَارِمِ ، وَدَعْ أَذَى الْخَادِمِ ، وَلْيَكُنْ عَلَيْكَ وَقَارٌ وَسَكِينَةٌ يَوْمَ صِيَامِكَ ، وَلا تَجْعَلْ يَوْمَ فِطْرِكَ وَصَوْمِكَ سَوَاءً “
(شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 3649)
مفهوم: جب تم روزہ رکهو تو اپنے کان، آنکھ اور زبان کو جهوٹ اور دیگر تمام گناہوں سے روکے رکهو اور اپنے خادم و ملازم کو اذیت دینے سے باز رہو، روزے میں وقار و اطمنان سے رہو، رمضان و غیر رمضان ایک جیسے مت رہو.( یعنی ایسا نہ ہو کہ روزہ رکھ کر انسان دوسروں کے لئے اذیت کا باعث یا دوسروں پر بوجھ بن جائے).
محمد شعیب خان
(پرانی تحریر)
ٹیگز:-
ابو الحسن محمد شعیب خان