صحافت کی حقیقی تعریف
sulemansubhani نے Monday، 19 April 2021 کو شائع کیا.
صحافت کی حقیقی تعریف!
جھوٹ کو پالش کر کے خوب چمکا کر پیش کرنا کہ صرف وہی سچ نظر آنے لگے صحافت کہلاتا ہے
میرے خیال کے مطابق صحافت کی اصطلاحات شر پسند طاقتوں کے لیے ہی معرضِ وجود میں آئیں …
سلطان عبدالحمید خان ثانی کے دور میں بھی صحافت مسلمانوں کے خلاف گند پھیلانے کے لیے ہی استعمال ہوتی رہی
یہی کام آج تک جاری ہے…
جس کی تدوین ہی کذب اور دجل کےلیے کی گئی ہو اس سے سچ کی امید رکھنا حماقت ہے
آزادی صحافت کا مطلب جھوٹ بولنے کی آزادی ہی سمجھ آتا ہے
حالیہ معاملات میں دیکھیے
تحریک پولیس والوں پر ظلم کر رہی ہے
پورے پنجاب کی پولیس لے کر ہلہ بول دیا گیا درجنوں شہادتیں ہو گئی گولیاں چلیں تیزاب پھینکا گیا گاڑیوں سے کچلا گیا.. بدلے میں پتھراؤ سے چند ایک اہلکار زخمی ہوئے تو…… دہشت گرد…
تم گولیاں چلاو تو نہتے بغیر اسلحہ کے لوگ کیا پھول نچھاور کریں گے؟
امیر تحریک نے حکم دیا سب ختم کر کے گھر جاو ہر طرف سرخی…..
سچے صحافیو! کم از کم کوئی چھوٹا موٹا کلپ ہی چلا دیتے.
اوچھے ہتھکنڈے…
بیچارے وہ صحافی جو کچھ نا کچھ تائید میں بول رہے ہیں شہادتوں اور قتل وغارت کا ذکرکرنے سے وہ بھی ڈرتے ہیں…
ہر وقت اپوزیشن اور حکومت بلی چوہے کی طرح لڑتے نظر آتے ہیں لیکن اس مسئلہ میں
ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے….
صرف کرسیاں مَلَّے ہوئے بندے ہی نہیں بلکہ صحافت بھی امپورٹڈ نظر آتی ہے..
فتدبر
فرحان رفیق قادری عفی عنہ