اللّٰہ کو اپنا معبود کہتے ہو تو ، سنو ۔ وہ تمہیں کیا حقیقت باور کروا رہا ہے
اللّٰہ کو اپنا معبود کہتے ہو تو ، سنو ۔ وہ تمہیں کیا حقیقت باور کروا رہا ہے ۔
🌲 پہلی آیت میں فرمایا کہ (1) اہل ایمان باہم ایک دوسرے کے ولی ہیں
(2) اور اس باہمی ولایت کی ضرورت و لزوم کو بیان کرنے کے لئے یہ بھی فرمایا کہ اگر دوسرے علاقے کے اہل ایمان دین میں تم سے مدد مانگیں تو
کفار کے مقابل
ان کی مدد کرنا تم پر لازم ہے
🌹 اور اس آیت نمبر 73 میں یہ حقیقت اہل ایمان کو بتائی کہ
🌹 : وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍ ۚ
🌷 غیر مسلم آپس میں ان کی جتنی بھی دشمنیاں ہوئیں ، تمہارے مقابل میں وہ سب عداوتیں بھول کر ایک دوسرے کے حمایتی ، مددگار ، بن جائیں گے ، یک آواز بن جائیں گے ۔
ماضی کی طرح چند ماہ پیشتر بھی اس ارشاد ربانی کی حقانیت کا تازہ مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا کہ امریکی و برطانوی اور تمام یوروپی قیادت نے فرانس پہنچ کر ان سے اظہار یکجہتی کیا ۔
اور اسی آیت میں اپنی اس ہدایت کو نہ ماننے کی دنیاوی سزا اور انجام یوں بتایا ۔
🌹 إِلَّا تَفْعَلُوهُ تَكُن فِتْنَةٌ فِى ٱلْأَرْضِ وَفَسَادٌ كَبِيرٌ
( سورة الانفال 73 )
🌷اگر تم مسلمان باہم ایک دوسرے کی مدد کے میرے حکم پر عمل نہیں کرو گے تو زمین میں بڑا فتنہ اور وسیع پیمانے پر فساد پھیل جائے گا ۔
✍️ قارئین کرام ِ دیکھ لیجئیے مسلمان قیادت مجتمع نہیں ، اہل اسلام باہم ایک دوسرے کے مددگار نہیں بلکہ کچھ تو مخالفین کے معاون بنے ہوئے ہیں
سو اسلامی ممالک اور ان کے باشندگان کا حال زار آپ کے سامنے ہے ۔
وسیع ترین پیمانے پر فتنے ، فساد کبیر ، اپنے عروج پر ہے اور صرف اسلامی ممالک میں ۔
اس پر مستزاد یہ کہ باہم متفرق و متحارب اسلامی مقتدرہ ،
بقول میر ۔۔
میرؔ کیا سادے ہیں، بیمار ہوئے جس کے سبب
اُسی عطّار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں
فقیر خالد محمود
ادارہ معارف القرآن کشمیر کالونی کراچی
7 رمضان المبارک 1442
20 اپریل 2021