جنت میں نہ جائے گا

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آقائے نامدار مدنی تاجدارﷺ نے ارشاد فرمایا ’’ وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کی شرارتوں سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔ ( مسلم شریف )

میرے پیارے آقا ﷺکے پیارے دیوانو! تاجدار کا ئنات ا کا فرمان حق ہے۔ جنت اور اس میں داخلے کے قانون تو میرے آقا نے عطافرمائے اور اس میں جانے سے کون روکا جائے گا اس کی وضاحت بھی فرمادی اگر حضور ﷺ آگاہ نہ فرماتے تو ہمیں کیوں کر خبر ہوتی۔ حضور علیہ السلام کے فرمان کی روشنی میں پتہ چلا کہ پڑوسیوں کو اذیت دینے والا جنت میں داخل نہ ہو گا۔ ہم سب جنت کے طلبگا ر ہیں لیکن افسوس ! پڑوسیوں کے حوالے سے ہمارا کیا حال ہے ؟ ہمیں اس کا جائزہ بھی لینا پڑے گا اگر پڑوسی مامون و محفوظ ہیںتو اللہ عزوجل کے فضل و کرم اور سرکا ر مالک جنت ﷺ کے صدقہ و طفیل جنت کے حقدار بن جائیں گے۔ اللہ عزوجل ہم سب کو جنتی بنائے اور جہنم سے بچائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ