غلیظ کھانے والی گائے بکریوں کے احکام
{غلیظ کھانے والی گائے بکریوں کے احکام}
مسئلہ ـ: بعض گائیں ،بکریاںغلیظ کھانے لگتی ہیں ان کو جلالہ کہتے ہیں اس کے بدن اورگوشت وغیرہ میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے اس کو کئی کئی دن تک باندھ رکھیں کہ نجاست نہ کھانے پائے جب بدبو جاتی رہے ذبح کرکے کھائیں۔
مسئلہ : اسی طرح جو مرغی غلیظ کھانے کی عادی ہواسے چند روز بند رکھیں جب اثر جاتا رہے ذبح کرکے کھائیں جو مُرغیاں چھوٹی پھرتی ہیں ان کو بند کرنا ضروری نہیں جب کہ غلیظ کھانے کی عادی نہ ہوں اوران میں بدبونہ ہو۔ ہاں بہتر یہ ہے کہ ان کو بند رکھ کر ذبح کریں۔(عالمگیری)
مسئلہ : بکرا جو خصی نہیں ہوتا وہ اکثر پیشاب پینے کا عادی ہوتاہے اوراس میں ایسی سخت بدبو پیدا ہوجاتی ہے کہ جس راستہ سے گزرتا ہے وہ راستہ کچھ دیر کے لئے بدبودار ہوجاتاہے اس کا بھی حکم وہی ہے جو جلالہ کا ہے کہ اگر اس کے گوشت سے بدبو جاتی رہی توکھا سکتے ہیں ورنہ مکروہ وممنوع۔