فقہ اسلام کی سند امام ذھبیؓ کی زبانی!!

امام ذھبی سیر اعلام میں امام حماد بن ابی سلیمان کے ترجمہ میں لکھتے ہوئے فرماتے ہیں :

فأفقه أهل الكوفة: علي، وابن مسعود، وأفقه أصحابهما: علقمة، وأفقه أصحابه: إبراهيم، وأفقه أصحاب إبراهيم: حماد، وأفقه أصحاب حماد: أبو حنيفة، وأفقه أصحابه: أبو يوسف.

وانتشر أصحاب أبي يوسف في الآفاق، وأفقههم: محمد، وأفقه أصحاب محمد: أبو عبد الله الشافعي – رحمهم الله تعالى -.

(سیر اعلام النبلاء جلد ۵، ص ۲۳۶)

کوفہ کے فقھاء میں حضرت علیؓ اور حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بڑے فقیہ تھے

اور پھر انکے فقھاء اصحاب میں سب سے بڑے فقیہ تھے امام علقمہ

اور انکے فقھاء اصحاب میں بڑے فقیہ تھے امام ابراہیم النخعی

پھر ان کے فقھاء اصحاب میں بڑے فقیہ امام حماد بن ابی سلیمان تھے

اور ان کے فقھاء اصحاب میں بڑے فقیہ امام ابو حنیفہ تھے

پھر امام ابو حنیفہ کے فقھاء اصحاب میں بڑے فقیہ امام ابو یوسف تھے

پھر انکے اصحاب زمین مین پھیل گئے

اور ان اصحاب میں سب سے بڑے فقیہ امام محمد الیشبانی تھے

پھر فقھاء اصحاب محمد شیبانی میں امام ابو عبداللہ محمد بن ادریس امام شافعی تھے

تو حضرت علی و ابن مسعود کی فقاھت کے علمی جانشین امام علقمہ انکے جانشین امام ابراہیم النخعی انکے جانشین امام حماد بن ابی سلیمان انکے جانشین امام ابو حنیفہ انکے جانشین امام ابو یوسف اور انکے جانشین امام محمد اور انکے جانشین امام شافعی ہیں

آج اسلام میں ان فقھاء کی علمی فکر اور اجتیہاد کی بنیاد پر فروع میں عمل ہوتا ہے اللہ ان تمام مجتہدین فقھاء کی قبور پر کروڑوں رحمتیں نازل کرے آمین

دعاگو : اسد الطحاوی الحنفی