یوم بدر کو یوم فتح بنائیں
sulemansubhani نے Sunday، 25 April 2021 کو شائع کیا.
مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما
یوم بدر کو یوم فتح بنائیں
سترہ کو جشن فتح منائیں
فرزند عزازیل یتی نرسنگھانند سرسوتی نے اپنا بھرم رکھنے کے واسطے اگنی پریکشا کے چیلنج کو سازشی انداز میں قبول کرلیا تھا,پھر چند دنوں بعد ہی اس خبیث نےحکومتی پرمیشن نہ ملنے کا بہانہ کر کے اپنا ہیولی پیچھے ہٹا لیا۔
اب 17:رمضان المبارک 1442کو دہلی رام لیلا میدان جانے کی ضرورت نہیں۔نہ ہی اس میں کچھ فائدہ ہے,بلکہ قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو گا اور نقض امن کے خطرہ کے سبب کفن بردوشوں کو رام لیلا میدان پہنچنے سے قبل ہی اریسٹ کیا جا سکتا ہے۔
ملعون ہند نے قدم پیچھے ہٹایا ہے۔ہم تو آج بھی اپنے وعدہ پر ڈٹے ہوئے ہیں تو یہ نرسنگھانند کی شکست ہے,اور ہماری فتح۔
پس ہم جشن فتح منا کر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں اور حضور اقدس تاجدار دو جہاں علیہ التحیۃ والثنا کی مدح سرائی کریں اور قرآن مقدس ومذہب اسلام کی حقانیت ظاہر کریں۔
ممبئی عروس البلاد ہے,اس لئے جشن فتح وہیں منایا جائے۔لاک ڈاؤن کے اصولوں کی پاسداری کریں۔اگر پرمیشن نہ ملے تو جشن فتح کے نام پر سترہ رمضان المبارک کو مساجد کی تزئین کاری اور ڈیکوریشن کر کے جشن فتح کا بورڈ آویزاں کریں۔
پیغام امن کمیٹی کی جانب سے ہندی مضامین سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے جارہے ہیں۔ان کو غیرمسلموں تک پہنچائیں۔
باہمی تنازع کی کیفیت پیدا نہ ہونے دیں۔آپسی اختلاف کے سبب ہم کمزور ہو جائیں گے اور دشمن بے خوف ہو کر اپنا مشن آگے بڑھائے گا,لہذااہل حق باہمی اختلافات سے پرہیز کریں۔
ابھی قلم کاران مختلف طبقات میں منقسم ہو چکے ہیں اور ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں۔یہ نقصان دہ ہے۔اس سے پرہیز کیا جائے۔
اگر کوئی فتوی دریافت کرنا ہو تو اکابرین اہل افتا کی طرف رجوع کریں۔تنقیدی تحریروں کا سلسلہ ہر حال میں بند ہو چاہئے۔اللہ تعالی توفیق حسن عطا فرمائے:آمین
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:25:اپریل 2021