پاکستان میں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم

ایک دوست کہنے لگے پاکستان میں بڑی تعداد عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے… میں نے کہا جی ہاں

وہ کہنے لگے پھر بھی دوائیاں ملاوٹ شدہ یا دونمبر مل رہی ہیں؛آکسیجن مہنگی مل رہی ہے؛ سیمنٹ میں بھی ملاوٹ ہے؛ چینی لائنوں میں لگ کر بلیک میں مل رہی ہے…. وغیرہ وغیرہ

اس کے جواب کو سمجھنے کے لئے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیجئے… ہم

پاکستانی قوم کو چار طبقات پر تقسیم کرتے ہیں ..

(1) لبرلز :- کالج و یونیورسٹی کے فارغ التحصیل جیسے ایچیسن کالج یا دیگر اداروں سے فارغ …

(2) دیگر مذاہب :- ہندو؛ سکھ؛ عیسائی اور دیگر مذاہب مگر بحیثیت مذہب ان پر بات نہیں کروں گا….

(3) مذہبی طبقہ :- دینی مدارس کے فارغ التحصیل اور مذہبی طبقہ کی صحبت میں بیٹھنے والے….

(4) غیر تعلیم یافتہ :- جن میں اکثریت پرائمری اسکول بھی پاس نہیں کر پائی….

اب انصاف سے جواب دیجئے

دو نمبر دوائیں کون بناتا ہوگا؟

سیمنٹ بنانے کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہوگا؟

آکسیجن جیسا اہم شعبہ کن لوگوں کے ہاتھ میں ہوگا؟

چینی کی بلیک میلنگ میں کون سا طبقہ ملوث ہو سکتا ہے؟.

یقیناً

میڈیسن مصنوعات؛ میڈیکل کالج سے فارغ لوگوں کا کام ہے یا مدرسہ سے فارغ ہونے والے افراد؟

اسی طرح آکسیجن؛ سیمنٹ ؛ چینی بھی انہی لوگوں کے شعبہ جات ہیں…..

ہاں دودھ میں ملاوٹ کرنے والا آپ جس طبقے میں چاہتے ہیں اس میں ڈال دیں….

میں مذہبی طبقے کو مکمل طور پر معصوم قرار نہیں دیتا ان میں بہت سی خامیاں ہیں لیکن 70 سالوں سے ملک کی بھاگ دوڑ اور تمام بڑے ادارے کالج و یونیورسٹی سے فارغ لوگوں کے ہاتھ میں ہیں….

سب سے اہم یہ ہے کسی بھی ریاست کے بہتر نظم و ضبط کے لیے چیک اینڈ بیلنس حکومت کے ہاتھ میں ہوا کرتا ہے……

اگر حکومت کے ہاتھ میں چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے تو اس کے لئے گالی عوام کو کیوں دی جاتی ہے…..

ایک چھوٹا سا سوال ہے تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی صرف اٹلی میں مقیم ہیں کیا یہ پاکستان سے سارے حاجی نمازی ہی یہاں پر تشریف لائے تھے کہ جو یہاں پہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کرتے مال بیچنے والا ملاوٹ نہیں کرتا؛ روڈ پر چلنے والا غلط گاڑی نہیں چلاتا؛ بغیر لائسنس کے نہیں رہتے؛ بغیر انشورنس کے گاڑی نہیں چلاتے؛ جرائم سے کافی حد تک بچتے ہیں…

حتیٰ کہ روڈوں پر؛ گلی محلے میں گندگی نہیں پھیلاتے؛ کوڑا بھی کوڑا دان میں ہی ڈالتے ہیں؛ گیلا اور خشک کوڑا الگ الگ رکھتے ہیں……. کیا وجہ ہے؟

اٹلی کے تمام قوانین پر عمل کرتے ہیں اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے….؟

جواب کا طالب :- محمد یعقوب نقشبندی