کورونا نے رشتوں کی پول کھول دی ہے
sulemansubhani نے Monday، 26 April 2021 کو شائع کیا.
کورونا نے رشتوں کی پول کھول دی ہے
تحریر : مولانا شان اسلم
بتاریخ 26 اپریل 2021 بروز پیر بعد از افطاری
جہاں کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے وہیں اس نے کئی رشتوں کی پول بھی کھول دی ہے۔
جن رشتوں پر لوگوں کو مان ہوتا ہے جن کے لئے لوگ احکام شرع تک کو پامال کر دیتے ہیں وہی قریبی رشتے دار کورونا مریض سے ایسے بھاگتے ہیں جیسے کورونا مریض ان کے لئے موت کا فرشتہ ہو۔(ایسا وہی ہیں جہاں علم کی کمی ہے)
ذرا سوچیے آخرت کے امتحان میں جب میدان محشر میں ہر ایک کو اپنی پڑی ہو گی کون کس کے کام آئے گا؟
حق ہے کہ دنیا کے قریب ترین رشتے بھی اس وقت اپنی پرواہ کر رہے ہیں ہوں گے۔
کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا۔ جی ہاں ! آج جن رشتوں کے لئے ہم گناہ کرتے شرم نہیں کھاتے کل کو یہی رشتے دار ہمیں دھکے دے رہے ہوں گے۔
کہ جاؤ بھئی جاؤ مجھے تواپنی فکر ہے۔
﴿﴿(یَوۡمَ یَفِرُّ ٱلۡمَرۡءُ مِنۡ أَخِیهِ وَأُمِّهِۦ وَأَبِیهِ وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِیهِ لِكُلِّ ٱمۡرِئࣲ مِّنۡهُمۡ یَوۡمَىِٕذࣲ شَأۡنࣱ یُغۡنِیهِ
[سورة عبس : 34 – 37]
اس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا ۔ اور اپنی ماں اور اپنے باپ۔ اوراپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے۔ ان میں سے ہر شخص کو اس دن ایک ایسی فکر ہوگی جو اسے (دوسروں سے) بے پروا کردے گی۔﴾﴾
اس وقت اگر کوئی کام آئے گا تو وہ ہمارے کریم آقا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہوں گے جو کبھی میران پر تو کبھی حوض کوثر پر اور کبھی پل صراط پر اپنے امتیوں کی شفاعت فرماتے ہونگے۔
لہذا اب بھی وقت ہے ان دنیاوی رشتوں کی خاطر گناہ کرنے اور اپنا ایمان داؤ پر لگانے کی بجائے مدینے والے سے لو لگائیں۔
کہ حکم شرع بھی یہی ہےکہ کہ شریعت کے مقابل کسی کی اطاعت نہیں یہاں تک کہ والدین کا بھی وہی حکم ماننا ضروری جو خلاف شرع نہ ہو۔
اگر وہ کوئی ایسا حکم دیں تو حکمت عملی سے ان کی اصلاح کیجئیے نہ کہ خود بد عملی کا شکار ہوں۔
اللہ پاک ہمیں شرع شریف پر عمل کی توفیق دے اور گناہوں سے بچائے بروز محشر نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
والسلام مع الاکرام
شان اسلم
((نوٹ : آیت اور ترجمے کا اضافہ میری طرف سے ہے۔ ۔ نثار))
ٹیگز:-
کورونا , مولانا شان اسلم