حضرت امام حسن اور پڑوسی
sulemansubhani نے Saturday، 1 May 2021 کو شائع کیا.
حضرت امام حسن اور پڑوسی
حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پڑوسی یہودی تھا، اس کے گھر کی دیوارشق ہو گئی جس کی وجہ سے کوڑا کرکٹ آپ کے مقدس گھر میں جمع ہو جاتا۔ یہودی کی عورت نے یہودی کو اس بات کی اطلاع دی تو یہودی حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں معافی مانگنے کے لئے حاضر ہوا توآپ نے فرمایا کہ میرے نانا جان نبیٔ رحمت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اپنے پڑوسی کی عزت کرو، پڑوسی کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہونچائو۔ یہ کلمات سنتے ہی یہودی مسلمان ہو گیا۔ ( حقوق العباد،علامہ عالم فقری)
میرے پیارے آقا ﷺکے پیارے دیوانو!ایک ہوتا ہے پڑوسی کی حقیقت جاننا اور دوسرا ہوتا ہے پڑوسی کے حقوق کو ادا کرنا۔ امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ پڑوسی کی حقیقت کو جانتے بھی تھے اور انہوں نے عمل کرکے بتایا بھی۔ دیکھا آپ نے کہ عمل کا اثر کیا ہوا، اللہ عزوجل نے یہودی کو اسلام کی دولت سے مالامال کردیا۔ کاش، ہم غلام حسنین کریمین ہونے کے دعویدارکردار ِ حسنین کریمین کو اپنانے کی بھی کو شش کرتے اورآج لوگ مسلمانوں سے نفرت نہ کرتے بلکہ محبت کی نگاہوں سے دیکھتے۔ پرور دگار ہم سب کو ان کا صدقہ عطافرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ
ٹیگز:-
مولانا محمد شاکر نوری رضوی , مولانا شاکر نوری , علامہ شاکر نوری , امام حسن , سیدنا امام حسن , پڑوسی , مولانا شاکر نوری صاحب , امام حسن مجتبی , حضرت امام حسن