از قلم: بدر ظہور چشتی

نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم

یورپی یونین نے پاکستان کے خلاف قراردا تقریبا اتفاق راۓ سے منظور کر لی ۔۔۔۔جب تک پاکستان میں ناموس رسالت کا قانون ہے اسے تجارتی مراعات سے محروم کیا جاۓ

کوی جاۓ اور یورپی یونین کے سامنے ہاتھ باندھ کر گڑگڑاۓ

کہ

ہم نے تمہاری خاطر اپنے لوگ قتل کیے

کہیں تم ناراض نہ ہوجاو

ہماری عدالتوں نے گستاخوں کو سزا سے گریز کیا

کہیں ہماری تماری تجارت ماند نہ پڑجاۓ

ہم نے

ناموس رسالت کے لیے نکلنے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کی پوری کوشش کی

ہر جگہ اقلیت کو چھیانوے فیصد اکثریت پر فوقیت دی

دن دھاڑے کیمروں کے سامنے حافظ نعمان کو جلانے والے ”امن پسند“ مسیحیوں کو سزا سے گریز کیا

کہ کہیں آقا تم ناراض نہ ہوجاو

ابھی پچھلے ہی ہفتے

اس ڈر سے کہ آپ کے سفیر کو زحمت نہ ہو

ہم نے اپنے دسیوں قتل کیے

آقا آپ پھر بھی ناراض ہیں

آخر آپ ہم سے کیا چاہتے ہیں

اور جب ”استاد اعظم“ تمہیں دھتکار دے

تم پر رحم کھانے سے انکار کردے

تو

ایک بار پلٹ کر کتاب اللہ کی طرف دیکھ لینا

ادھر صاف صاف لکھا ہے:

۔۔۔

وَلَنْ تَـرْضٰى عَنْكَ الْـيَهُوْدُ وَلَا النَّصَارٰى حَتّـٰى تَتَّبِــعَ مِلَّـتَـهُـمْ ۗ قُلْ اِنَّ هُدَى اللّـٰهِ هُوَ الْـهُـدٰى ۗ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُـمْ بَعْدَ الَّـذِىْ جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّـٰهِ مِنْ وَّّلِـيٍّ وَّلَا نَصِيْـرٍ (البقرہ 120)

اورتم سے یہود اور نصاریٰ ہرگز راضی نہ ہوں گے جب تک کہ تم ان کے دین کی پیروی نہیں کرو گے، کہہ دو بے شک ہدایت اللہ ہی کی ہدایت ہے، اور اگر تم نے ان کی خواہشوں کی پیروی کی اس کے بعد جو تمہارے پاس علم آ چکا تو تمہارے لیے اللہ کے ہاں کوئی دوست اور مددگار نہیں ہوگا

۔۔۔۔

شاید تمہیں سمجھ آجاۓ کہ کیوں دنیا میں تمہارا کوی مددگار نہیں