مولا علی پاک کرم اللہ وجہہ الکریم کے فرامین:

🌷عمل سے بڑھ کر اس کی قبولیت کا اہتمام کرو اس لیے کہ پرہیزگاری کے ساتھ کیا گیا تھوڑا عمل بھی بہت ہوتا ہے

اور

جو عمل مقبول ہو جائے وہ تھوڑا کیسے ہوگا؟

🌷جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ نیک اعمال کیے بغیر جنت میں داخل ہو گا وہ جھوٹی امید کا شکار ہے.

🌷انسان کا قد 22 سال تک جبکہ عقل 28 سال کی عمر تک بڑھتی ہے اس کے بعد مرتے دم تک تجربات کا سلسلہ رہتا ہے.

🌷اگر شراب کا ایک قطرہ کنویں میں گر جائے پھر اس جگہ منارہ بنایا جائے تو میں اس پر اذان نہ کہوں اور اگر دریا میں شراب کا قطرہ گرے پھر دریا خشک ہو اور وہاں گھاس پیدا ہو تو میں اس میں اپنے جانوروں کو نہ چراؤں.

ماخوذ من “مولا علی کے 72 ارشادات”

کل ھم و غم سینجلی بولایتک یا علی

فرحان رفیق قادری عفی عنہ

4/5/2021