دانت کا درد

کل آدھی رات کو میری والدہ کے دانت میں شدید درد ہورہا تھا اور کافی تکلیف میں تھیں

میں نے ایک بار دم کیا لیکن افاقہ نہیں ہوا کچھ دیر بعد والدہ نے دوبارہ دانت درد کی شکایت کی میں نے حسب معمول پھر یہ عمل کیا تو الحمدللہ فورا آرام آگیا

ریت کو کسی تخطی وغیرہ پر پچھائیے اور اس پر یہ حروف لکھیے

ابجد

ھوز

حطی

کیل یا کسی نوکیلی چیز کو اسکے پہلے حرف پر رکھ کر سورہ فاتحہ پڑھیے اور پھر پوچھیے اگر ٹھیک نہ ہو تو اگلے حرف پر رکھیے ان شاء اللہ آخری حرف تک پہنچنے سے پہلے دانت کا درد ختم ہوجائے گا یہ عمل سر درد کے لیے بھی کرسکتے ہیں

(مجموعہ رسائل شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ص 73 اویسی بک سٹال گوجرنوالہ)

✍🏻وقار رضا القادری