عام آدمی کی مسجد سے دوری کی وجوہات ۔۔

بےعلمی کی نحوست اور گناہوں میں حددرجہ مست رہنے کے علاوہ مندرجہ ذیل وجوہات بھی ہیں جن کی وجہ سے عام آدمی مسجد سے دور رہتا ہے ۔۔

نمبر1

امام مسجد کا بےصلاحیت ،کم علم، خوش آواز، خوش اخلاق نہ ہونا ۔۔

نمبر 2

امام مسجد کا عام آدمی کے دکھ درد میں شریک نہ ہونا،،،، یا اگر شرکت کرنا تو ایسا انداز اپنانا گویاکہ کہ اُس پر احسان کررہا ہے یا شرکت کے عوض پیسے وغیرہ کی لالچ رکھنا ۔۔

نمبر3

حالات حاضرہ اور گلی محلے میں چل رہے عام سماجی مسائل کی طرف امام مسجد کا توجہ نہ دینا ۔

نمبر 4

صرف گناہوں کی وعیدیں سناکر اُنہیں جہنم سے ڈرانا لیکن اُن کے بےعلمی وبدعملی دور کرنے کےلئے اُن پر شفقت نہ کرنا ۔

نمبر 5

مسجد کمیٹی ودیگر پکے نمازیوں کا مسجد کے اندر اور باہر اخلاقی معاملات میں کمزوری کا مظاہرہ کرنا ۔۔

نمبر 6

بُڈھے بابوں کا مسجد پر تَسَلّط ہونا ۔۔

نمبر 7

امام مسجد کا خود کو صرف مصلے تک محدود رکھنا یعنی خود کو نوکر سمجھ کر صرف ڈیوٹی پوری کرنا نمازیوں کی دینی، سماجی، اخلاقی حالات ٹھیک کرنے کی طرف توجہ نہ دینا

✍️ ابوحاتم

05/05/2021/