(2 منٹ کا وقت لگے گا لیکن حقیقت پر مبنی باتیں ہیں ضرور پڑھیں)…

نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی۔۔

(خان ہو۔۔ نواز ہو ۔۔زرداری یا مشرف )

حکمران صاحب نے خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھی یا ریاض الجنتہ میں، اچھی بات ھے لیکن یہ اہتمام کے ساتھ مختلف زاویوں سے تصاویر لے کر عام کرنے کا کیا مطلب ؟ یہی نا کہ صاحبان بڑے پارسا ہیں۔۔

اور بیچاری پاکستانی عوام ان پہ جانیں نچھاور کرنے کے لیے نئے عزم سے کمر باندھ لیتے ہیں کہ صاحبان بڑے پکے عاشقان رسول ہیں۔۔

ارے بابا،

یہ سادگی ھے

لاعلمی ھے

جہالت ھے

یا

بے وقوفی۔۔؟

یہی پارسا لوگ اپنی ذات میں سیکولر ولبرل ہیں اور سیکولر نظام کے محافظین۔۔

یہ نام نہاد عاشقان رسول، سودی نظام پر پکا ایمان رکھنے والے ہیں۔۔

یہ خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے کی تصاویر شئر کرانے والے فحاشی و عریانی پھیلانے میں براہ راست ملوث ہیں۔۔

یہ خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کا ڈھنڈورا پیٹنے والے امریکہ کے زرخرید غلام ہیں۔۔

یہ طواف کرتے ویڈیو وائرل کرانے والے پاکستان میں مساجد ڈھانے والے اور مدارس کو بدنام کرانے والے مغربی کارندے ہیں۔۔

یہ روضہ رسول پہ کھڑے ہوکے تصاویر عام کرانے والے توہین رسالت کرنے والوں کے محافظین ہیں۔۔

یہ مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی ایکٹنگ کرنے والے توہین رسالت قانون ختم کرانے کے لئے سرگرداں ہیں۔۔

یہ ریاض الجنتہ میں کیمروں کے سامنے خشوع وخضوع کی مصنوعیت دکھانے والوں کا عقیدہ ہے کہ اگر توہین رسالت کرانے والوں کی شان میں گستاخی کی جرات کی تو سارے شیاطین مخالف ہوکر ہمارا رزق بند کردیں گے۔۔

خانہ کعبہ میں جھکنے کی مشق کرکے تصاویر عام کرانے والے تو بہت پہلے ہی سے امریکی در پہ سجدہ ریز اور طاغوت کے سامنے جھکے ہوئے ہیں۔۔

بھائی صاحب،

اگر اپ کے یہ ولی حضرات واقعی اتنے نیک اور عاشقان رسول ہیں تو یہ تو حکمران ہیں، صاحب اختیار ہیں اور قدرت رکھتے ہیں۔۔۔اخر کس نے انھیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قانون کو نافذ کرنے سے منع کیا ہوا ہے؟

یہ تو دراصل دھوکے باز ہیں

جھوٹے ہیں

فراڈی ہیں

منافق ہیں

بات اسلام کی اور ریاست مدینہ کی کرتے ہیں اور خالقین، محافظین اور مبلغین سیکولرازم اور سودی نظام کے ہیں۔۔

کیا کعبہ کی چکر لگاکے، مخلوق خدا کو چکر دینے والے معاف ہوسکتے ہیں؟

اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا۔۔

Copy