کیا تمہیں اپنے رب کے اس ارشاد کا علم نہیں ؟

🌹أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ وَيُخَوِّفُونَكَ بِالَّذِينَ مِنْ دُونِهِ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ ( سورة الزمر 36)

🌷کیا اللّٰہ اپنے بندے کو کافی نہیں ؟ اور آپ کو اللہ کے علاوہ اوروں کا خوف دلاتے ہیں ۔ ( کرتے پھریں جو جی میں آئے کہ ) جسے اللّٰہ اپنے راستے سے ہٹا دے پھر اس کو کوئی ہدایت دینے والا ہے ہی نہیں ۔

✒️ فقیر آپ قارئین کرام سے اتنا ہی عرض کرے گا کہ اس ارشاد ربانی کی روشنی میں پاکستان کی تمام مقتدرہ کے عشق رسول کے دعاوی اور ساتھ ساتھ اہالیان پاکستان کو غیر مسلم طاقتوں سے خوفزدہ کرنے والے حالیہ بیانات ، تقاریر اور اقدامات کی روشنی میں کچھ فیصلے تو خود فرما لیں ۔

اور آئندہ کے لیئے اپنا لائحہ عمل بھی طے کر لیں۔

🤲 فقیر خالد محمود

27 رمضان المبارک 1442

10 مئی 2021