آئیے جائزہ لیتے ہیں

نیکیاں آسان ہیں یا گناہ

چوری +رزق حلال

چور چوری کرنے سے پہلے کئی دنوں تک پلاننگ کرتا اطراف کے جائزے لیتا ہے

پھر کسی رات جان ہتھیلی پر رکھ کر چوری کے لیے نکلتا قدم پھونک پھونک کر رکھتا ہے

چوری کر لینے کے بعد بھی یہ فکر اسے ستائے رکھتی ہے کہ کہیں پکڑا نا جاؤں ایک بے چین زندگی گزارتا ہے

دوسری طرف ایک مزدور یا ریڑھی بان گھر سے نکلتا بےخوف ہوکر گلی محلے کی کسی نکڑ پر کھڑے ہو کر

رزق حلال کا انتظار کرتا ہے شام کو مطمئن لوٹتا ہے

پھر گھوڑے بیچ کر سوجاتا ہے

جھوٹ +سچ

جھوٹا ایک جھوٹ نہیں اسکو چھپانے کے سو جھوٹ گھڑتا ہے

مگر سچ ایک ہی ہوتا ہے چھپانے کو پھر کچھ بھی نہیں ہوتا

زنا +نکاح

زانی بھی کئی پاپڑ بیلتا ہے راتوں کی نیندیں حرام کرتا ہے

خفیہ جگہ کا بندوبست کرتا ہے

رسوائی کا ڈر ہمیشہ اسکے گلے طوق بنا رہتا ہے

دولت جوانی صحت تینوں برباد کرتا ہے

جب کہ نکاح کےبارے شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی

بلکل آسان بنا دیا

نکاح میں سکون ہے دولت جوانی اور صحت تینوں کی حفاظت ہوجاتی ہے

اسی طرح ایک ایک کر کے جائزہ لیتے جائیں آپ دیکھیں گے نیکیاں بہت آسان ہیں گناہ ہی مشکل ہیں