NỘI DUNG QUẢNG CÁO

Mgid

Mgid

7 दिनों में ही रक्तवाहिकाएँ 21 साल की उम्र जैसी हो जाएँगी!

Cardiovax

सिर्फ 13 दिनों में -16 किग्रा वजन कम कैसे करें?

Green Coffee

Skip to content

ہفتہ. مئی 29th, 2021

LATEST NEWS IN URDU

ظالمانہ شہریت ترمیمی قانون کا غیرقانونی نفاذ اپنے اپنے شاہیــن باغ تیار کیجیے

مئی 29, 2021

بالآخر آج بھارت کی وزارت داخلہ نے NRC کے پہلے پڑاؤ یعنی کہ CAAپر عملدرآمد شروع کردیاہے، حکم جاری کیا ہےکہ، پڑوسی ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو چھوڑ کر تمام غیرمسلموں کو ہندوستانی شہریت دینے کا عمل شروع کیاجائے , ابھی اس کا نفاذ گجرات، چھتیس گڑھ، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں ہونے جارہا ہے، مرکزی حکومت کے حکم کےمطابق،

ظاہر ہے یہ مسلمانوں کی شہریت کو مشکوک یا کم از کم دوسرے درجے کا شہری بنانے کی سمت پہلا مرحلہ ہے

جن لوگوں کو یہ خوش گمانی تھی کہ بھلا بھارت میں اتنے سارے کروڑ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیونکر کیا جاسکتاہے؟ یقینًا گزشتہ چھ مہینے میں بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے، عالمی اسلام مخالف رجحانات و پالیسیاں اور ہندوستان کے آئینی اداروں میں ہندوتوا کا بے شرم کھیل دیکھ کر اب آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ جب انہیں کرنا ہوگا وہ کر گزریں گے… موجودہ دنیا میں استعماری طاقتیں باہم مربوط ہیں اور عالمی استعمار کا سب سے متحدہ ٹارگٹ مسلمان ہے، جیسے کہ آرٹیکل ۳۷۰ کے خاتمے کے بعد سے بھارتی کشمیر کی صورتحال کیا اسے ڈٹینشن سینٹر سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا؟ چائنا اور برما کے مسلمانوں کی صورتحال کس سے مخفی ہے؟ اور ابھی گزشتہ چند مہینوں سے ہندوستان کے ہی ایک اور مسلم اکثریتی جزیرے لکشدیپ میں برہمنی ہندوتوا کی جوکچھ ظالمانہ کارروائیاں چل رہی ہیں اسے خود وہاں کے بااثر لیڈروں نے لکشدیپ کو جیل میں تبدیل کرنے سے تعبیر کیا ہے

اور آج سے امیت شاہ کی وزارت داخلہ نے سی۔اے۔اے کا نفاذ بھی شروع کردیاہے. لیکن جو لوگ مسلم لیڈرشپ کی مرکزی گدیوں پر قابض ہیں کیا وہ کہیں نظر آرہے ہیں؟ یا پھر اب اس ظالمانہ قانون کے نفاذ کے پہلے مرحلے کو کسی بہانے باز تاویل یا توجیہ کےذریعے نظرانداز کرنے کی بزدلانہ پالیسی اختیار کرکے راہ فرار کی تلاش ہوگی، اور قوم کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں گے؟

ابھی جن بنیادوں پر مرکزی حکومت نے اس کالے قانون کے نفاذ کے لیے احکامات جاری کیے ہیں وہ پوری طرح غیرقانونی اور فریب پر مبنی ہیں، جس پرانے ایکٹ کی بنیاد پر شہریت دینے کا کہہ رہےہیں اس میں ایسی منافرت کی جگہ نہیں اور سابقہ CAA نافذالعمل ہونے کا ابھی کوئی گراؤنڈ نہیں ہے، لیکن اس کےباوجود جوکچھ کیاجارہا ہے آمرانہ طرز پر وہ CAA ہی ہے، انہیں سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرکے روکا جاسکتا ہے، لیکن اس ظالم ارادے کا مستقل علاج کرناہے کہ نہیں؟*

یہ وقت پھر سے صف بندی کا ہے، ہراس میں مبتلاء ہونے کا وقت نہیں ہے، ناہی خودفریبی کا شکار ہوناچاہئے، بلکہ جو حالات بن رہےہیں انہیں حقائق کی روشنی میں تسلیم کرنا چاہیے،

جو لوگ تدبیر، اقدام، اور خطرات کا ذکر سن کر ایمانی حرارت جانچ کر ان کا استقبال کرتے ہیں یقینًا وہ اس خطرے سے بھی بجائے خوف و ہراس اور نفسیاتی حصار میں الجھنے کی جگہ اقدامی بصیرت کی طرف رخ کریں گے، البته پیش آنے والے حالات سے آنکھیں موند لینا يہ خودفریبی اور شترمرغی ہے جوکہ وہن زدہ قلوب کی کاشت ہے اسی خود فریبی نے گزشتہ ساٹھ ستر سال میں ہمیں اس بدترین حالت میں پہنچا دیا ہے

جب یہ ظالمانہ اور سیاہ قانون پاس ہوکر آیا اس وقت پورے ملک میں شاہین باغ والوں اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور سوشل ایکٹوسٹ حضرات نے سڑکوں پر آندولن شروع کیا اور ہندو احیاء پرستی والی بھارتی حکومت کو سخت ٹکر دی تھی انہوں نے سب کی طرف سے حق ادا کردیا تھا لیکن یہ لڑائی لڑنے والے ہمارے اہم ترین قوم کے جانباز شرجیل امام سے لیکر خالد سیفی، عمر خالد، آصف اقبال، اکھل گوگوئی اور گل فشاں اور مزید کئی جانباز آج تک سلاخوں کے پیچھے ایڑیاں رگڑ رہےہیں، ہم اور آپ نے ملکر ان کا کوئی حق ادا کیا؟ اس پر ضرور سوچیے گا۔

اب جبکہ ہندوتوا استعمار بھارت میں ایک سخت ترین ظالمانہ اقدام کا کھل کر نفاذ کررہاہے، این آر سی اور شہریت ترمیم کا سیاہ ترین قانون لایا جاچکاہے، کیا ہماری یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ سڑکوں کو شاہین باغات سے آباد کریں، قانونیلڑائی بھی لڑیں، جب ایوانوں میں انسانی حقوقِ حریت اور شہریت پر ڈاکے ڈالے جاتے ہوں تب انہیں بچانے اور عزتوں کو محفوظ کرنے کے ليے سڑکیں ہی آباد کی جاتی ہیں، بیجا خوف اور غیرضروری مصلحتوں سے باہر نکل کر CAA اور NRC کے بوتل سے باہر نکلتے جِن کو پہلے ہی دفن کرنا لازمی ہے،

شرمناک ترین حقیقت ہماری یہ ہیکہ ۔ جب کرونا وائرس کےنام پر این آر سی اور سی اے اے مخالف تحریک کو بند کروایا گیا تب سے اب تک ایک سال کا موقع ہمیں ملا، میں نے اور میرے علاوہ کئی افراد نے اس درمیان قوم کی اعلیٰ سطحی قیادت کو بارہا متوجہ کیا، کئی بار توجہ دلائی کہ، دیکھیے اس دوران این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کےخلاف صف۔بندی اور پلاننگ کرلیجیے، لیکن ہم نے کیا کِیا؟

اب یہ وقت ہیکہ فضولیات اور غیر پائیدار چیزوں میں نہ پڑتے ہوئے بیدار اور باشعور متحرک اور زمین سے جڑے جوان فیصلہ لیں کہ اپنی آزادی اور آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں کیا رول نبھانا ہے؟ _

سمیع اللّٰہ خان

۔۲۹ مئی، بروز سنیچر ۲۰۲۱

ksamikhann@gmail.com

KONTEN PROMOSI

Mgid

Mgid

7 दिनों में ही रक्तवाहिकाएँ 21 साल की उम्र जैसी हो जाएँगी!

Cardiovax

यदि आप इस तरह से पेपिलोमा पाते हैं, तो सावधान रहें!

सिर्फ 13 दिनों में -16 किग्रा वजन कम कैसे करें?

Green Coffee

एक आसान उपाय से आपके जोड़ों का दर्द हमेशा के लिए गायब हो सकता है

Herbex Joint

پوسٹوں کی نیویگیشن

اہم خبر:سی اے اے کے اطلاق سے پہلے ہی غیر مسلم پناہ گزینوں کو شہریت! وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان آکسیجن سپورٹ پر، حالت نازک

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس

بریکینگ نیوز : مہاراشٹرمیں لاک ڈاون میں پندرہ دنوں کی توسیع:راجیش ٹوپےبریکینگ نیوز : مہاراشٹرمیں لاک ڈاون میں پندرہ دنوں کی توسیع:راجیش ٹوپے

اہم خبر: مہاراشٹر میں دسویں جماعت کے مارکس اسطرح دیئے جائیں گے: ورشا گائیکواڑ نے بتائی پوری تفصیل : جون میں ہوگا نتائج کا اعلاناہم خبر: مہاراشٹر میں دسویں جماعت کے مارکس اسطرح دیئے جائیں گے: ورشا گائیکواڑ نے بتائی پوری تفصیل : جون میں ہوگا نتائج کا اعلان

انتم سنسکار کے 10دن بعد زندہ واپس آیا شوہر، وجہ جان کر ہرکوئی حیرانانتم سنسکار کے 10دن بعد زندہ واپس آیا شوہر، وجہ جان کر ہرکوئی حیران

ناندیڑ : خاتون کی مد د سے دو افراد نے نابالغ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کیناندیڑ : خاتون کی مد د سے دو افراد نے نابالغ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی

آسٹریلیا کے جنگل میں 3000 سال بعد پیدا ہوا ’تسمانیائی شیطان‘، سبھی حیران!آسٹریلیا کے جنگل میں 3000 سال بعد پیدا ہوا ’تسمانیائی شیطان‘، سبھی حیران!

مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی جائے گی : ادھومہاراشٹر میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی جائے گی : ادھو

اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیااسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا

ظالمانہ شہریت ترمیمی قانون کا غیرقانونی نفاذ اپنے اپنے شاہیــن باغ تیار کیجیےظالمانہ شہریت ترمیمی قانون کا غیرقانونی نفاذ اپنے اپنے شاہیــن باغ تیار کیجیے

یکم جون کے بعد ناندیڑضلع میں لاک ڈاون میں چھوٹ دی جائےیکم جون کے بعد ناندیڑضلع میں لاک ڈاون میں چھوٹ دی جائے

اہم خبر:سی اے اے کے اطلاق سے پہلے ہی غیر مسلم پناہ گزینوں کو شہریت! وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاریاہم خبر:سی اے اے کے اطلاق سے پہلے ہی غیر مسلم پناہ گزینوں کو شہریت! وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

Home Advertis With Us Privacy Policy Contact E-Paper

PROMOTED CONTENT

Mgid

Mgid

एक क्रीम जो अद्भुत काम करती है!

GOJI CREAM

7 दिनों में ही रक्तवाहिकाएँ 21 साल की उम्र जैसी हो जाएँगी!

CARDIOVAX

बाल उगाने का प्राकृतिक तरीका: आप हैरान रह जाएंगे!

HERBAL HAIR OIL

مسئلہ فلسطین عالمی ضمیر پر ایک بوجھ ہے : سعادت اللہ حسینی –

حماس اور فلسطین کی دیگر مزاحمتی قوتیں اپنے حقوق کی قانونی لڑائی لڑ رہی ہیں، …

A Guy From Agra Has Become Rich Using This Method

OLYMP TRADE

सिर्फ 13 दिनों में -16 किग्रा वजन कम कैसे करें?

GREEN COFFEE

Buy Oximeter At Lowest Online Price

FITNESS 4 U

एक आसान उपाय से आपके जोड़ों का दर्द हमेशा के लिए गायब हो सकता है

HERBEX JOINT

سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان آکسیجن سپورٹ پر، حالت نازک –

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی حالت …

बांझपन की समस्या को हरायें: इस आयुर्वेदिक उपाय को ट्राई करें

KULVARDHAK

वजन कम करना इतना आसान है! बस ये पी लो

GREEN COFFEE

نیو یارک ٹائمز کا اسرائیل کے حق میں اشتہار، فلسطین حامی معروف ہستیوں پر تن…

واشنگٹن: امریکہ کے مشہور اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک اشتہار …

संतान प्राप्ति का सपना इस हर्बल उपाय के संग पूरा करें

KULVARDHAK

वेरिकोज़ नसों से 7 दिनों में घर बैठे राहत पाएँ! बिना कोई ऑपरेशन

VARIKOSTOP

اہم خبر:سی اے اے کے اطلاق سے پہلے ہی غیر مسلم پناہ گزینوں کو شہریت! وزارت …