حضرت ابوبکر صدیقؓ بہترین خلیفہ اور اہلبیت پر سب سے زیادہ مہربان
sulemansubhani نے Sunday، 30 May 2021 کو شائع کیا.
حضرت امام عبداللہ بن جعفرطیارؓ کے بقول حضرت ابوبکر صدیقؓ بہترین خلیفہ اور اہلبیت پر سب سے زیادہ مہربان
تحریر: اسد الطحاوی الحنفی البریلوی
امام الآجری اپنی تصنیف مشہورہ الشریعہ میں ایک روایت اپنی سند سے بیان کرتے ہیں :
وأنبأنا أبو القاسم أيضا قال: حدثنا أبو خيثمة زهير بن حرب قال: حدثنا يحيى بن سليم الطائفي قال: حدثنا جعفر بن محمد , عن أبيه , عن عبد الله بن جعفر الطيار رضي الله عنهم قال: ولينا أبو بكر رضي الله عنه «فخير خليفة أرحمه بنا وأحناه علينا»
امام جعفر صادقؓ اپنے والد حضرت امام محمد باقرؓ کے حوالے سے حضرت امام عبداللہ بن جعفر طیارؓ سے بیان کرتے ہیں :
حضرت ابو بکرصدیقؓ ہمارے حکمران بنے وہ بہترین خلیفہ تھے جو ہمارے لیے سب سے زیادہ رحم دل اور ہم پر سب سے زیادہ مہربان تھے
(سبحان اللہ )
امام عبداللہ بن جعفر طیار کا مختصر تعارف!
عبد اللہ بن جعفر بن ابی طالب قرشی ہاشمی علی مرتضٰی کے بھتیجے ہیں، حبشہ میں پیدا ہوئے، اسلام میں سب سے پہلے آپ کی پیدائش ہوئی، بہت سخی، خوش خلق اور حلیم تھے، آپ کا لقب بحرالجود تھا، والدہ کا نام اسماء بنت عمیس ہے، 90 سال عمر ہوئی، 80ھ میں مدینہ طیبہ میں وفات پائی۔ آپ حضرت علی کے بھتیجے ہیں، قریشی ہاشمی مدنی ہیں، اسلام میں پہلے آپ کی ولادت ہے، حبشہ میں عبد الملک کے زمانہ میں وفات ہوئی، آپ کا لقب بحرالجود بھی ہے اور جواد ابن جواد بھی، اسلام میں آپ سے اور آپ کے والد سے بڑھ کر کوئی سخی نہ تھا، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے وقت صرف 9 سال کے تھے بہت صفات کے حامل ہیں
( مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح مفتی احمد یار خان نعیمی جلد8 صفحہ582 نعیمی کتب خانہ گجرات)
سند کے رجال مختصر تعارف!
۱۔پہلا راوی : امام ابو القاسم البغوی
امام ذھبی سیر اعلام میں انکے بارے فرماتے ہیں :
شاهنشاه، الحافظ، الإمام، الحجة، المعمر، مسند العصر، أبو القاسم البغوي الأصل، البغدادي
(سیر اعلام النبلاء برقم : 247)
۲۔دوسرے راوی : أبو خيثمة زهير بن حرب
امام ذھبی سیر اعلام میں انکی توثیق کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
الحافظ، الحجة، أحد أعلام الحديث
(سیر اعلام النبلاء برقم : 130)
۳۔ سند کے تیسرے راوی : يحيى بن سليم الطائفي
ان پر ہلکی پھلکی جرح ہے لیکن جمہور کے نزدیک ثقہ ہیں
امام ابن عدی ان کی توثیق مختلف محدثین سے نقل کرتے ہیں :
سمعت أحمد بن حنبل يقول يَحْيى بن سليم ثقة
وسمعت يَحْيى يقول يَحْيى بن سليم الطائفي ليس به بأس.
سألت يَحْيى بن مَعِين، عَن يَحْيى بن سليم الطائفي؟ فَقال: ثِقةٌ.
اور آخر میں خود فرماتے ہیں:
وَهو صدوق لا بأس به.
۴۔چوتھے راوی : امام جعفر صادق مجتہد امام
۵۔پانچویں راوی : امام محمد باقر مجتہد امام
۶۔چھٹے راوی امام عبداللہ بن جعفر طیار ہیں
اہل بیت تو گواہیاں دیتے تھے کہ حضرت ابو بکر صدیق بہترین خلیفہ تھے اور اہل بیت سے انکا رشتہ محبت اورسب سے زیادہ مہربان تھے اہل بیت سے
اللہ ہم کو بھی اہل بیت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خلفاء راشدہ اور صحابہ سے محبت کا داعی بنائے اور اہلبیت کی محبت عطاء فرمائے آمین
تحقیق: دعاگو اسد الطحاوی الحنفی البریلوی
ٹیگز:-
امام عبداللہ بن جعفرطیارؓ , حضرت ابوبکر صدیق , اسد الطحاوی , رانا اسد الطحاوی الحنفی البریلوی , اسد الطحاوی الحنفی البریلوی , اسد الطحاوی الحنفی