آؤ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہوں

تحریر محمد اسمٰعیل بدایونی

فلسطین کی گلیوں میں مسلمانوں کی لاشیں بکھری ہوئی تھیں ۔۔۔

عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی تھیں ۔۔۔

ظالم یہودیوں نے ہسپتال تک پر بمباری کی تھی ۔

میں اس فلسطینی خاندان کو دیکھ رہا تھا جو اپنے گھر کے ملبے کے ڈھیر پر شمع جلائے بیٹھا تھا ۔۔۔

میاں بیوی اور تین بچے درمیان میں جلتی ہو ئی موم بتی ۔

بہت دیر تک اس تصویر کو دیکھتا رہا کہ اچانک وہ تصویر بولنے لگی ۔

بہت شکریہ تمہارا !

تم نے ہم پر ایک مضمون لکھا ۔۔۔

تم نے سوشل میڈیا پر ہمارے حق میں احتجاج کیا۔۔۔

تم نے ہماری مظلومیت کی تصاویر بنائیں ۔۔۔ہماری مظلومیت کی وڈیوز بنائیں ۔۔۔

بھیڑئیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

بہت شکریہ تمہارا !

بہت بہت شکریہ ۔

لیکن ابھی گھر مت چلے جانا

ذرا رک جاؤ !

کچھ دیر اور ہمارے ساتھ ۔۔۔

میری بہن مجھ سے مخاطب تھی ۔

میرے واپس جاتے قدم رک گئے ۔

انکل ! کیا آپ ہمیں اپنے گھر میں جگہ نہیں دے سکتے ؟

ہاں ! شاید یہ بہت مشکل ہے ۔

تین بچوں میں سے ایک نے کہا۔

میں نے بے بسی سے اپنے آنسوؤں کو ضبط کیا ۔

اور انکل مجھے تو بھوک بھی لگ رہی ہے

دو دن سے کچھ بھی نہیں کھایا ۔۔۔

چھوٹی بچی اپنی بھوک کو چھپا نہیں پائی اور بول اٹھی ۔

جنگ ضرور تھمی ہے پر اس جنگ کے اثرات تمہارے مسلمان بھائیوں پر بہت گہرے ہیں میرے بھائی ! ہمارا سب کچھ تباہ ہو چکا ہے ۔۔۔

اپنے گھر کے ملبے پر بیٹھے میرے مسلمان بھائی نے مجھ سے کہا ۔

مجھے یوں لگا میرے قدم زمین نے جکڑ لیے ہیں ،

بھلا کروں تو کیا کروں ؟

میں نے آنکھیں بند کرلیں اور رکے ہوئے آنسوؤں کو بہنے دیا ۔۔۔

آس پاس سب جا چکے تھے ۔

کیا تم مدد کرنا چاہتے ہوان مظلوم مسلمانوں کی ؟

ایک آواز سماں خراش ہو ئی ۔

ہاں کیوں نہیں ؟

میں نے اپنے آنسوؤں کو اپنی دونوں ہتھیلیوں سے پونچھتے ہوئے کہا ۔

تو آؤ !

ابھی امت اتنی بھی بانجھ نہیں ہو ئی کہ کوئی ان مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہی نہیں ہو ۔۔۔

میں نے پوچھا کون ہے جو ان کے ساتھ اس وقت کھڑا ہے جب سب جا چکے ہیں ؟

آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اس وقت اہلِ فلسطین کے ساتھ کون کھڑا ہے ؟

وہ شخصیت ہے

غازی محمد رضا ثاقب مصطفائی صاحب کی

آئیے بڑھ چڑھ کر ساتھ دیجیے

یقین جانیے

آپ کے دئیے ہو ئے تمام عطیات ان شاء اللہ فلسطین کے مسلمانوں کے کام آئیں گے ۔

آئیے ! علامہ محمدرضا ثاقب مصطفائی صاحب کے ہاتھ مضبوط کیجیے ۔

رابطہ نمبر

+92-321-8219166

+92-333-2666776