اَ تَّخَذۡنٰهُمۡ سِخۡرِيًّا اَمۡ زَاغَتۡ عَنۡهُمُ الۡاَبۡصَارُ ۞- سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 63
sulemansubhani نے Wednesday، 2 June 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَ تَّخَذۡنٰهُمۡ سِخۡرِيًّا اَمۡ زَاغَتۡ عَنۡهُمُ الۡاَبۡصَارُ ۞
ترجمہ:
کیا ہم نے ان کا ناحق مذاق اڑایا تھا یا ہماری نگاہیں ان سے ہٹ گئیں ہیں
ص ٓ : ٦٣ میں فرمایا : (کفار کہیں گے :) کیا ہم نے ان کا ناحق مذاق اڑایا تھا، یا ہماری نگاہیں ان سے ہٹ گئیں ہیں “
ضحاک نے اس آیت کی تفسیر میں کہا : یہ وہ لوگ ہیں جو سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے اصحاب کا مذاق اڑاتے تھے، آخرت میں آپ کو اور آپ کے اصحاب کو جنت میں داخل کردیا جائے گا اور ان لوگوں کو دوزخ میں داخل کردیا جائے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 63