اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهۡلِ النَّارِ۞- سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 64
sulemansubhani نے Wednesday، 2 June 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ ذٰ لِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهۡلِ النَّارِ۞
ترجمہ:
بیشک دوزخیوں کا یہ جھگڑا ضرور برحق ہے
ص ٓ: ٦٤ میں فرمایا : ” بیشک دوزخیوں کا یہ جھگڑا ضرور برحق ہے۔ “ دوزخیوں میں سے کافروں کے سرداروں اور ان کے پیروکاروں میں مناظرہ ہوا، سرداروں نے پیروکاروں کے متعلق کہا : ان کو خوش آمدیدنہ ہو اور پیروکاروں نے سرداروں کے متعلق کہا : بلکہ تم خوش آمدید نہ ہو۔
القرآن – سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 64