قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 79
sulemansubhani نے Wednesday، 2 June 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اس نے کہا : اے میرے رب ! پھر مجھے حشر کے دن تک مہلت دے
ص ٓ: ٧٩ میں فرمای : ” اس نے کہا : اے میرے رب ! پھر مجھے حشر کے دن تک کی مہلت دے۔ “ اس آیت میں یہ الفاظ ہیں : ” الی یوم یبعثون “ جس دن جزاء کے لیے لوگوں کو قبروں سے اٹھایا جائے گا، اس کی مراد یہ تھی کہ شیطان کو لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مدل مل جائے، نیز اس کی مراد یہ تھی کہ اس کو موت سے نجات مل جائے اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول جھوٹا ہوجائے کہ ہر شخص کو موت آئے گی، کیونکہ حشر کے دن کے بعد موت نہیں ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 79