قَالُوۡا بَلۡ اَنۡتُمۡ لَا مَرۡحَبًۢـا بِكُمۡؕ اَنۡتُمۡ قَدَّمۡتُمُوۡهُ لَنَاۚ فَبِئۡسَ الۡقَرَارُ ۞- سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 60
sulemansubhani نے Wednesday، 2 June 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَالُوۡا بَلۡ اَنۡتُمۡ لَا مَرۡحَبًۢـا بِكُمۡؕ اَنۡتُمۡ قَدَّمۡتُمُوۡهُ لَنَاۚ فَبِئۡسَ الۡقَرَارُ ۞
ترجمہ:
(آنے والے کہیں گے :) بلکہ تم ہی وہ ہو جن کے لیے خوش آمدید نہیں ہے، تم نے ہی یہ عذاب ہمارے لیے پیش کیا ہے، سو وہ کیسی بری ٹھہرنے کی جگہ ہے
ص ٓ: ٦٠ میں فرمایا : ” (آنے والے کہیں گے :) بلکہ تم ہی وہ ہو جن کے لیے خوش آمدید نہیں ہے، تم نے ہی یہ عذاب ہمارے لیے پیش کیا ہے، سو وہ کیسی بری ٹھہرنے کی جگہ ہے “ ان کے پیروکار کہیں گے : تم نے ہمارے خلاف جو بددعا کی ہے، دراصل تم خود ہی اس بددعا کے زیادہ مستحق ہو اور اس کی دلیل یہ ہے کہ ہم جس کفر اور شرک کی وجہ سے دوزخ میں داخل ہوئے ہیں اور عذاب میں گرفتار ہوئے ہیں اس عذاب کا سبب تم ہی ہو۔
القرآن – سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 60