جامعہ اسلامیہ لاہور کے ناظم اعلٰی اور ماہنامہ سُوۓ حجاز لاہور کے مدیر اعلٰی ، مفکر اسلام علامہ محمد خلیل الرحمان قادری طویل علالت کے بعد اس دارِ فانی سے دارِ بقا کی جانب انتقال فرماگۓ-

اللّٰہ کریم آپ کی خدمات دینیہ کو قبول فرماۓ اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرماۓ اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرماۓ- آمین بجاہِ سیّدِ المُرسلین صلی اللّٰہ علیہ وسلّم

آپ محقق عصر،حضرت علامہ مفتی محمد خان قادری علیہ الرّحمہ کے انتہائ قریبی ساتھی ، عجز و انکساری کے پیکر، فکر و دانش کے روشن چراغ تھے ، آپ نے ہمیشہ مختلف تنظیمی و تحریکی کاموں میں ہماری راہنمائی اور معاونت فرمائ ، صُفّہ فاؤنڈیشن کے قیام کے وقت قدم قدم پر راہنمائ اور مفید مشوروں سے نوازا، آپ اسلامک ہیلپ اور حضرت سلطان باہو ٹرسٹ کے بانی ارکان میں سے تھے –

آپ عالمی مبلغ اسلام حضرت صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری اور چیئرمین حضرت سلطان باہو ٹرسٹ حضرت صاحبزادہ سلطان نیاز الحسن قادری کےانتہائ قریبی تنظیمی و تحریکی ساتھیوں میں شامل تھے