أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

هٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِيَوۡمِ الۡحِسَابِ ۞

ترجمہ:

یہ وہ نعمتیں ہیں جن کا تم سے روز حساب کے لیے وعدہ کیا گیا تھا

ص ٓ: ٥٤۔ ٥٣ میں فرمایا :” یہ وہ نعمتیں ہیں جن کا تم سے روز حساب کے لیے وعدہ کیا گیا تھا بیشک یہ ضرور ہمارا عطیہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا “ ان آیتوں میں یہ بتایا ہے کہ جنت میں دائمی ثواب ہوگا اور جنت کی نعمتیں کبھی ختم نہیں ہوں گی، جنتی درخت سے ایک پھل توڑ کر کھائیں گے تو فوراً اس کی جگہ دوسرا پھل لگ جائے گا، وہ ایک پرندے کا گوشت کھائیں گے تو فوراً اس جیسا دوسرا پرندہ پیدا ہوجائے گا۔

القرآن – سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 53