وَّاِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ ۞- سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 78
sulemansubhani نے Wednesday، 2 June 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّاِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ ۞
ترجمہ:
بیشک تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت ہے
ص ٓ: ٧٨ میں فرمایا :” بیشک تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت ہے “ اس کا معنی ہے : تو قیامت تک میری رحمت سے دور رہے گا اور اس کا یہ معنی بھی ہے : قیامت تک لعنت کرنے والے تجھ پر لعنت کرتے رہیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 38 ص آیت نمبر 78