حدیث نمبر 666

روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن نہ جاتے تھے حتی کہ کچھ کھالیتے اور بقرعید کے دن نہ کھاتے حتی کہ نماز پڑھ لیتے ۱؎(ترمذی،ابن ماجہ،دارمی)

شرح

۱؎ معلوم ہوا کہ عید کے دن کھاکر جانا اور بقرعید کے دن آکرکھانا سنت ہے۔بہتر یہ ہے کہ پہلے قربانی ہی کا گوشت کھائے۔مرقات اور فتح القدیر میں ہے بہتر یہ ہے کہ عید کے دن کوئی میٹھی چیز کھا کر جائے،لہذا سویاں،شیرخرمہ وغیرہ کھالینے سے بھی یہ سنت ادا ہوجائے گی۔بعض علماءفرماتے ہیں بہتریہ ہے کہ بقرعید کے دن عورتیں،بچے بھی نماز سے پہلے کچھ نہ کھائیں۔