حدیث نمبر 673

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن جب ایک راستے سے تشریف لے جاتے تو دوسرے راستے سے لوٹتے ۱؎(ترمذی،دارمی)

شرح

۱؎ اس حدیث کی شرح اور راستہ تبدیل کرنے کی حکمتیں پہلے بیان ہوچکیں۔خیال رہے کہ عید کےدن امام اورتمام نمازی عیدگاہ کے راستے میں آہستہ تکبیرتشریق کہتے جائیں اور بقرعید میں بلند آواز سے،لیکن اگرعوام عیدمیں بلندآواز سے تکبیر کہیں تو منع نہ کروکیونکہ وہ پہلے ہی سے ذکراﷲ میں کم رغبت رکھتے ہیں۔(مرقاۃ)کسی نے امام اعظم سے پوچھا کہ لوگ بقرعید کے زمانہ میں بازاروں میں تکبیریں کہتے پھرتے ہیں،فرمایا مت روکو۔ذکر بالجہر کی پوری تحقیق ہماری کتاب”جاءالحق”حصہ اول میں دیکھو۔