سات اور پانچ تکبیریں
sulemansubhani نے Saturday، 5 June 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 668
روایت ہے حضرت جعفر ابن محمد سے(ا رسلًا)۱؎ کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم اورحضرات ابوبکروعمرنے عیدوں اور استسقاء میں سات اور پانچ تکبیریں کہیں اورخطبے سے پہلےنماز پڑھی اورقرأت اونچی کی ۲؎(شافعی)
شرح
۱؎ آپ کا نام جعفر،لقب صادق ہے،آپ کے والدمحمد،لقب باقر،ان کے والدعلی ابن حسین،یعنی امام زین العابدین لہذا آپ امام حسین کے پڑ پوتے ہیں رضی اللہ عنہم۔
۲؎ یہ حدیث بھی امام شافعی کی دلیل ہےمگر دو طرح مجروح ہے:ایک یہ کہ امام جعفر صادق تابعی نہیں بلکہ تبع تابعین کےبھی بعدہیں لہذا ان کی یہ حدیث مرسل نہیں ہوسکتی،نیز آپ نےحضرت صدیق وفاروق کوبھی نہیں دیکھا۔دوسرے یہ کہ بعض سندوں میں امام جعفر صادق کی یہ حدیث حضرت علی پرموقوف ہے مرفوع ہے ہی نہیں۔بہرحال حدیث موقوف ہویامرفوع اس میں کئی راوی چھوٹے ہوئے ہیں کیونکہ امام جعفر صادق نے علی مرتضٰی کی ملاقات بھی نہیں کی۔(ازمرقاۃ)
ٹیگز:-