غیبت زنا سے بھی بدتر
sulemansubhani نے Saturday، 5 June 2021 کو شائع کیا.
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ زنا سے بھی بدتر
حضرت ابو سعید وجابر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہا نے فرمایا ’’ اَلْغِیْبَۃُ اَشَدُّ مِنَ الزِّنَا‘‘ غیبت زنا سے بھی زیادہ سخت چیز ہے۔ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ ! غیبت زنا سے سخت کیوں کر ہے ؟ آقا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ــمرد زنا کرتا ہے پھر توبہ کرلیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمالیتا ہے اور غیبت کرنے والے کی مغفرت نہ ہوگی جب تک وہ نہ معاف کردے جس کی غیبت کی ہے۔
( رواہ البیہقی فی شعب الایمان )
میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو! زنا جیسے فعل بد سے ہونے والی بربادی سے کون بے خبر ہے ؟ سب جانتے ہیں کہ زنا کی وجہ سے رزق میں تنگی اور چہرے کا نورزائل ہوجاتا ہے دو خاندان برباد ہوجاتے ہیں۔ زانی کی عزت معاشرہ میں کچھ نہیں ہوتی لیکن آقائے کائنات ﷺ نے غیبت کو زنا سے بھی بد ترین فرمایا آپ اندازہ لگائیں کہ غیبت کے نقصانات کتنے زیادہ ہوں گے اور اس کی سزا بھی لہٰذا چند لمحوں کی زبانی لذت کے لئے غیبت کرکے اپنی آخرت برباد نہیں کرنا چاہیئے۔ اللہ عزوجل ہم سب کو غیبت سے بچائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ