أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاُمِرۡتُ لِاَنۡ اَكُوۡنَ اَوَّلَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ ۞

ترجمہ:

مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا مسلمان بنوں

اس کے بعد فرمایا : ” اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا مسلمان بنوں “ (الزمر : ١٢)

یعنی اس امت میں مجھے سب سے پہلے اسلام لانے کا حکم دیا گیا ہے اور جس کو اللہ تعالیٰ نے رسول بنایا ہے اس پر سب سے پہلے اللہ تعالٰ کے احکام کی اطاعت واجب ہے، کیونکہ رسول کو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے احکام کی معرفت ہوتی ہے، اس لیے سب سے پہلے اس پر اللہ تعالیٰ کے احکام کی اطاعت واجب ہوگی۔ ان آیتوں میں اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنید نے کہا : اخلاص یہ ہے کہ خلوت کے تمام کام صرف اللہ کے لیے ہوں اور اس میں کوئی اور شریک نہ ہو۔

القرآن – سورۃ نمبر 39 الزمر آیت نمبر 12